TRACKSound
Ku Ba Ku Phail Gayi Baat - کو بہ کو پھیل گئی بات - Danyal Raza
About this track
Ku Ba Ku Phail Gayi Baat - کو بہ کو پھیل گئی بات Poet: Parveen Shakir - پروین شاکر Vocalist: Danyal Raza Tabla: Asher Shehzad The Dream Journey Sessions #2025 #ghazal #parveenshakir Recorded at Hast-o-Neest, Lahore, Pakistan Audio: Arif Ali Khan Camera/Editing: Adnan Hussain Co-produced by: Arif Ali Khan, Asif Hasnain, Mian Shaukat Hussain, Vaqar Ahmed, Mushtaq Ahmed, Saad Alvi and Adnan Hussain کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نے بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی وہ کہیں بھی گیا لوٹا تو مرے پاس آیا بس یہی بات ہے اچھی مرے ہرجائی کی تیرا پہلو ترے دل کی طرح آباد رہے تجھ پہ گزرے نہ قیامت شب تنہائی کی اس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھا روح تک آ گئی تاثیر مسیحائی کی اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہے جاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی ~ پروین شاکر
From the album
The Dream Journey30 tracks · Track 11Jagi Toray Kaaran Sari Sari Ratiyaan Mustafa Abu Muhammad Qawwal & Bros The Dream Journey Sessions #...
→










